Untitled 1 63

چارسدہ:خیبر پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کا تحصیل بازار چارسدہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

ویب ڈیسک (چارسدہ):خیبر پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کا تحصیل بازار چارسدہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد تجاوزات اور غیر قانونی سائن بورڈ زہٹا دیئے گئے۔

مستقل تجاوزات کرنے والے لوگوں کو سات دن کے اندر تجاوزات ہٹانے کے نوٹسزجاری کردیئے گئے، ورنہ بلا تفریق ان تجاوزات کو مسمار کردیا جائے گا، پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ آپریشن مہم ایک ہفتہ جاری رہی گی اور تسلسل کے ساتھ ان تمام روڈز کے نگرانی کی جائیگی، عوام سے اس مہم میں پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی اورمقامی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ سڑکیں عوام کے آمد ورفت کیلئے کھلی رہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری