6

تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کے ریٹ دوگنا ہو چکے ہیں – سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک:سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومتی ایمانداری کی قلعی کھول دی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ تحریک انصاف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ثابت ہوا حکومت نااہل اور نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ کرپٹ بھی ہے، وزیراعظم صاحب صرف بیان بازی سے کرپشن کا خاتمہ نہ ممکن ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عجب حکومت کی غضب کرپشن کہانی بے نقاب کر دی۔

مزید پڑھیں:  سانحہ9مئی کوایک سال مکمل،جیدعلماء ودیگرکاجناح ہاؤس کادورہ

مزید کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں وفاقی وزراء کب توپوں کا رخ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف موڑتے ہیں، کرپشن کے بے تاج بادشاہ وفاقی و صوبائی کابینہ میں بیٹھے ہیں، وزیراعظم صاحب آپکی حکومت میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کے ریٹ دوگنا ہو چکے ہیں، حکومت کا ساتھی چینی، گندم، ادویات مافیا نے عالمی سطح پر ملکی بدنامی کرا دی۔

مزید پڑھیں:  پاسپورٹ بنوانے کی کوشش :افغان شہری 3ایجنٹوں سمیت گرفتار