55656 6

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے۔ صدر ہمایوں خان

ویب ڈیسک (پشاور):پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ صدر ہمایوں خان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے، عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیاگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سےڈوبتی معیشت کو سہارانہیں دے سکتے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا