download 5 1

کشمیریوں کو ظلم وجبرسےمزید قید نہیں رکھا جاسکتا۔شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)شیخ رشید احمد نے کشمیر یوم یکجہتی کے موقعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہےپاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کیا ہےسات دہاہیوں سے لیکن ایک کروڑمظلوم کشمیری دنیا کاضمیر جاگنے کے منتظر ہیں،آج غاصب ہندوستان کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آ چکا ہے۔دنیاذمہ داری کا مظاہرہ کرےفاشسٹ ہندوستان کو آج اگر کشمیریوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ظلم سے نا روکا گیا تو خطے میں بد امنی پیدا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو ظلم و جبر سےمزید قید نہیں رکھا جا سکتا ہے ،آج کا کشمیری نوجوان اپنی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہےانشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گےہندوستان سے آزادی مظلوم کشمیریوں کا مقدر ہے۔آج نہیں تو انشاءللہ کل ضرور۔