445613 67549186

محکمہ تعلیم کی سکولوں کی حالات بہتربنانےکیلئے 18 ارب 91 کروڑروپے کی منظوری

ویب ڈیسک(پشاور) پشاورمیں محکمہ تعلیم نے4 اضلاع میں سکولوں کی حالات بہتر بنانے کے لیے 18 ارب 91 کروڑ روپے کی منظوری،منصوبہ میں پشاور، نوشہرہ ۔ ہری پور ۔ صوابی کے اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں

دستاویزات کے مطابق 76فیصد رقم عالمی بینک فراہم کریگا جبکہ 24 فیصد حکومت دینگی، زیادہ ترلڑکیوں کی سکولوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے گی 1400 کلاس رومز تعمیر کئے جائینگے۔200 سکولوں کو پرائمری سے مڈل جبکہ 80 سکولوں کو مڈل سے ہائی کا درجہ دیا جائے گا،چار اضلاع کے سینکڑوں سکولوں میں 2 ہزار 160 سولر پینلز لگائے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف

150 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جائے گی۔