tikhigh

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے کی روک تهام کے لئے دائر درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک (پشاور): ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے کی روک تهام کے لئے دائر درخواست پر سماعت، سماعت چیف جسٹس قیصر رشید اورجسٹس سید ارشد علی نے کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے ،چیئرمین پی ٹی اے اور پیمرا حکام کو طلب کيا، عدالت کا تمام فریقین کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم.

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ

وکیل درخواست گزار سارہ علی نے کہا کہ ٹک ٹاک پرغلط ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جس کا معاشرے پر برا اثر پڑ رہا ہے، ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی جانی والی غیر اخلاقی مواد پر پابندی عائد کی جائے، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور