sAMAR BILOUR

صوبائی وزیرقانون سے صرف استعفیٰ نہیں ان کو تاحیات نااہل کیا جائے. ثمرہارون بلور

ویب ڈیسک (پشاور): سینیٹ انتخابات خریدوفروخت معاملہ، اے این پی کا ردعمل، ثمرہارون بلور کے مطابق صوبائی وزیرقانون سے صرف استعفیٰ نہیں ان کو تاحیات نااہل کی جائے، آج پاکستان کی پارلیمانی سیاست کیلئے شرمناک دن ہے، پی ٹی آئی ڈرائی کلین مشین بن چکی ہے، کرپٹ ٹولہ آج پی ٹی آئی کا حصہ ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے

ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ جو کرپٹ پی ٹی آئی میں شامل ہو وہ صادق اور امین بن جاتا ہے، یہ اسی پارٹی کا رکن تھا جنہیں کرپشن پر حکومت سے الگ کیا گیا تھا، وہی رکن جب پی ٹی آئی کا حصہ بن گیا تو انہیں وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا، یہ صرف کچھ جھلکیاں سامنے آئی ہیں، پی ٹی آئی ڈر کی وجہ سے آرڈیننس لائی ہے، پی ٹی آئی کے آنے سے کرپشن بڑھی، سیاست سے شائستگی ختم ہوئی.

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز