ca6ebe7b b56a 4687 a9d3 fef2f2589763 w1023 r1 s

جنوبی وزیرستان میں دوتانی اور زلی خیل قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ پر لڑائی کے بارے میں امن ریلی

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): جنوبی وزیرستان میں دوتانی اور زلی خیل قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ پر لڑائی کے بارے میں امن ریلی، امن ریلی حق نواز پارک سے توپانوالا چوک تک نکالی گئی، ریلی میں سیاسی پارٹیوں، تاجر برادری، وکلاء، کالج اور یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پرانے مثل کے بنیاد پر فیصلہ کریں، جاری لڑائی میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ حکومت کی خاموشی قابل فکر ہے، ہم امن کے پجاری ہیں، حکومت امن برقرار رکھنے کے لئے فلفور اقدامات کریں، فاٹا انضمام کے بعد مختلف قبائل کے درمیان زمینی تنازعات شدت اختیار کرگئی، حکومت لینڈ ریکوریشن کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ