Untitled 1 145

سوات:30 ماہ مکمل، مہنگائی کا جن بے قابو۔ ثمربلور

ویب ڈیسک (سوات):اے این پی کی صوبائی ترجمان ایم پی اے ثمربلورکی مینگورہ میں میڈیاسے گفتگو، ثمربلور نے کہا کہ 30 ماہ مکمل ،مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، حکومت جھوٹے مقدمات اور اپوزیشن پر لعن طعن کی بجائے مہنگائی قابو کرے، عوام اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا فراہمی کے لئے ترس رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں کی حکومت میں پٹرول 66 اور گونگوں بہروں کی حکومت میں مہنگے ترین نرخ پر ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

ثمربلور کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس فری زون مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس لاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، علاقے سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈہونے کے باعث بے بس ہیں، تحریک انصاف کے سینٹ کے امیدوار سرمایہ دار اور غیر سیاسی ہیں، ضمنی الیکشن حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم تھا، اختیارولی پی ڈی ایم کے امیدوار تھے اور ووٹ انہیں ہی ملے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک