bannu 8

ملک میں بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف جمیعت علماء کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (بنوں): ملک میں بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف جمیعت علماء کا احتجاجی مظاہرہ، مقررین کے مطابق مہنگائی سے عوام پریشان، مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہوگئی، میر علی میں چار بچیوں کو قتل کر دیا گیا کوئی پوچنے والا نہیں، صدر ایوب کے پیچے کسی نے چینی چور کا نعرہ لگایا تو وہ خود مستفی ہو گئے، اس حکومت کے خلاف لاکھوں لوگ نکلے ہیں مگر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینگے، آئے روز بجلی اور گیس قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی اور گیس کا نام و نشان ہی نہیں، حکومت ناکام ہو چکی ہیں فوری مستعفی ہو۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان