27 feb

27 فروری پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کا ایک اور یادگار دن

ویب ڈیسک (اسلام آباد): 27 فروری پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کا ایک اور یادگار دن بن گیا۔ وزیراعظم کا بھارتی جارحیت پرپاکستانی ردعمل کے 2 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی بہادری کو سلام، وزیراعظم عمران خان کی بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کےکامیاب ردعمل پر قوم کومبارکباد، ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہم نے پورے عزم کےساتھ بروقت جواب دیا، پاکستان نے پوری دنیا کواپنے ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا، ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کامظاہرہ کیا، ہم نے بھارت کو اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آبادہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کاحکم جاری

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ امن کےلیے کھڑے ہیں، مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں، ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا خیر مقدم کرتاہوں، بھارت کشمیریوں کےحق خودارادیت کےلیے ضروری اقدامات کرے، مزید پیشرفت کیلئےقابل ماحول بنانےکی ذمہ داری بھارت پرہے۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس