Untitled 2 49

مولانا خود پارٹی توڑ رہے ہیں لیکن الزام ایجنسیوں پر لگاتے ہیں۔مولانا گل نصیب

ویب ڈیسک (لکی مروت): مولانا گل نصیب کا خطاب، دنیا کے مسلمہ قوانین کے مطابق ہم سے کچھ نہیں پوچھا گیا اور پارٹی سے نکال دیا گیا، اخبارات میں پڑھا کہ ہمیں پارٹی سے نکال دیا گیا، پوری دنیا میں اسلام دیانت سے آئے گا لیکن اب پارٹی میں دیانت نہیں، پارٹی کی موجودہ رکنیت سازی بھی سو فیصد جعل سازی سے ہوئی ہے، اب عہدوں اورمناسب کی تقسیم پارٹی کے ذریعے نہیں فرد واحد کرتا ہے، پارٹی دستور میں ناجائز ترمیم کرکے تمام اختیار مرکزی امیر کو دے دیے گئے، پارٹی میں اب شہنشاہیت کا نظام ہے، پورا شاہی خاندان بن گیا ہے، گھر کے بچوں کو بزرگوں کے سروں پر بٹھا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو مولانا فضل الرحمٰن خود توڑ رہے ہیں لیکن الزام ایجنسیوں پر لگاتے ہیں، اپنے بھائی کو امیر بنانے کیلئے میں نے قربانی دی، جب مولانا کو شکست ہوتی ہے تو الیکشن اور اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں، مولانا نے پارٹی میں امیروں کو جمع کرکے علماء کو نکال دیا، علماء کی وجہ سے مولانا کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتیں ملیں، پارٹی ہمیں اپیل کا حق نہیں دیتی اسی لیے عوام اور کارکنوں کے پاس آئے ہیں،

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

مولانا گل نصیب نے بتایا کہ ہم آج بھی مولانا اور پارٹی کے خیر خواہ ہیں، اگر پارٹی میں مورثیت، شہنشاہیت اور جعلسازی ختم کی جاتی ہے تو ہم معافی کیلئے بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمٰن بار بار ہمیں بے عزت کرتے ہیں، ہم پارٹی کی اصلاح کی خاطر اٹھے ہیں۔