108008215 4296012013757451 933507901704506238 o

طورخم بارڈرپرسکینرخراب ہونےکے باعث گاڑیوں کی کلیئرنس روک گئی، ٹرانسپورٹرزپریشان

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل) پاک افغان طورخم سرحد پر سکینرخراب ہو گیا۔ سکینر خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی کلئیرنس کا عمل معطل جسکے باعث بارڈر پر دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہے۔

ذرائع کے مطابق بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ بارڈر پر گاڑیوں کی سکریننگ کے لیے صرف ایک ہی سکینر موجود ہے، سکینر نہ ہونے کے باعث بارڈر پر گاڑیاں کئی دنوں کھڑی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارڈر پر مزید سکینرز نصب کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

اس ضمن میں بارڈر حکام کا کہناتھا کہ سکینرپرکام جاری ہے، جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔