800 filter boost 5aa645541cc81

پانی کےعالمی دن کےحوالےسےواپڈا کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پوی دنیا کی طرح آج پاکستان میں بھی پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور پاکستان میں پانی کی بچت اور بہتر فراہمی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واپڈا کا اعلامیہ جاری،اعلامیہ کے مطابق دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن ہر سا ل 22مارچ کو منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن پانی کی قدر کیجیے کے موضوع منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پانی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھاشا مہمند اور داسو سمیت پانی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے ایک طرف پانی ذخیرہ کی صلاحیت بڑھے گی تو دوسری طرف سستی پن بجلی ملے گی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک بری افوج کے کمانڈر کی ملاقات

پاکستان اپنی واٹر سٹوریج کو 10 سالوں میں 90فیصد تک بڑھائے گا اور پن بجلی پیداوار میں 100فیصد اضافہ کرے گا جب کہ ایک زرعی ملک ہونے باعث پاکستان میں پانی کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، ملک میں فی کس پانی کی دستیا بی بڑھانے کے لیے پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ انسانی ترقی میں پانی کی قدروقیمت کے پیش نظر واپڈا پانی کے 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔

واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاری پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل کے بعد پاکستان میں 2028-29 تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 24ملین ایکڑ فٹ ہو جائے گی جس سے ملک میں پن بجلی پیداوار بھی 18ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔