images 1 19

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پردوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت

ویب ڈیسک (اسلام آباد) الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار تاج آفریدی کے وکیل وسیم سجاد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے نتائج کی دوبارہ گنتی کی گئی،سینیٹ انتخابات کے نتائج کسی بھی وقت چیلنج کیے جاسکتے ہیں، پریزائیڈنگ آفیسر نے ہماری درخواست قبول نہیں کی،سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہیں کی گئی، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے ووٹ ہمیں نہیں دکھائے گئے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد

ریٹرننگ آفیسرنے سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ ہم نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی، ووٹوں کی گنتی کے بعد تاج آفریدی نے رات گئے درخواست دی، ہم نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد نہیں کی، ان کو قانونی راستہ بتایا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار

ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ فریقین کو مطمئین کرنے کیلئے سماعت کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے ذیشان خانزادہ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔