700 6

بنوں:کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری. 197  آفراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی

ویب ڈیسک (بنوں):ضلع بنوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت 60 سال اور اس سے زائد کے 197  آفراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے.

ایک ہزار 85 ہیلتھ ورکرز کو انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی ہیں، انچارج کورونا ویکسینیشن ڈاکٹر عارف کے مطابق پہلے ضلع بنوں میں بھی کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہے پہلے مرحلے میں ہیلتھ عملہ اور عمر رسیدہ شہریوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے، پہلی فیز میں 778 اور دوسری فیز میں 307  ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی اسی طرح 60 اور اس سے زائد عمر کے 197 افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی گئی ہیں، یاد رہے کہ بنوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 12 مثبت کیسز ہیں جبکہ ابتک کورونا وائرس سے بنوں میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی