img2 2

ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10فیصد سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10فیصد سے متجاوزویب ڈیسک (اسلام آباد)24 گھنٹے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.29فیصد رہی۔ این سی او سی رپورت کے مطابق 24گھنٹوں میں مزید171 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ، ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر2758مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید پڑھیں:  حماس مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہے، اسرائیلی میڈیا

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد2لاکھ7ہزار765ہوگئی، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد12ہزار95ہوگئی، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ64 ہزار62 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 19 ہزار677 ہوگئی، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد54 ہزار347 ہو گئی، گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد4ہزار983 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی