download 123

بنوں :دھرنا شرکاء اورانتظامیہ کےمابین مزاکرات نتیجےکےقریب ترپہنچ گئے

ویب ڈیسک (بنوں )بنوں جانی خیل دھرنا کے شرکاء اور انتظامیہ کے مابین مزاکرات نتیجے کے قریب ترپہنچ گئے ہیں ، انتظامیہ نے میسنگ پرسنز کی رہائی کی یقین دہانی کرادی جبکہ امن کیلئے روڈ میپ بھی تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جانی خیل میں چار لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں قیام امن عامہ کو یقینی بنانے اور مقتولین کو انصاف دلانے کیلئے مشتعل مظاہرین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا انتظامیہ کیساتھ مزاکرات کی مسلسل ناکامی کے بعد ٹاسک جید علماء کے حوالے کیا گیا جنہوں نے دھرنا کے منتظمین کے ساتھ مزاکرات کئے منتظمین نے اپنے مطالبات پیش کئے کہ امن بحال کرکے گڈ اور فرق ختم کیا جائے بڑے شہروں کی طرح جانی خیل میں امن قائم کیا جائے قوم کے مشران سے طرز امن کا مطالبہ نہ کیا جائے ہمارے جانی خیل کے 87 افراد کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے رہا کیا جائے جس کی ہم ذمہ داری دیتے ہیں ، مقتولین کیلئے شہداء پیکج کا اعلان کیا جائے مالی پیکج کا اعلان پہلے ہی کیا گیا ہے جبکہ بے گناہ اور چھوٹے جرائم میں گرفتار ملزمان کی رہائی کیساتھ ساتھ امن کے قیام کیلئے ازخود روڈ میپ تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی جو آج دس بجے مظاہرین کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل