5cbc64947ccb6

انجینئربننا چاہتی تھی فنکارہ بن گئی،اداکارہ صبورعلی

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ انجینئر بننا چاہتی تھی فنکارہ بن گئی اور اب اس شعبے سے محبت ہوگئی ہے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اداکاری کے میدان میں آوں گی مگر جو قسمت میں ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے آپ کو اس شعبے کی طرف لے جاتا ہے جہاں آپ نے کبھی جانے کا سوچا بھی نہیں ہوگا اوریہی کچھ میرے ساتھ ہوا ۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبور نے کہاکہ میں ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی گلوکاری اور اداکاری کرنے کی شوقین تھی، میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اور اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں۔صبور علی نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ مجھے مطالعہ کرنا اور کچھ نہ کچھ لکھنے کا بھی شوق ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں ہر اس اداکارہ سے متاثر ہوں جو اچھا کام کرتی ہیں جہاں تک کہ میرے اپنے فن کی بات ہے تو اس کا بہتر فیصلہ میر ا ڈرامہ دیکھنے والے ناظرین کرسکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات