000000 4

شہنشاہِ غزل کےبڑے صاحبزادےعارف مہدی حسن انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (کراچی)شہنشاہِ غزل مہدی حسن خان کےبڑےصاحبزادےعارف مہدی حسن آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

مرحوم عارف مہدی، مہدی حسن فاؤنڈیشن کے بانی صدر تھے، خود بھی ماہرطبلہ نواز تھےاورمختلف ورائٹی شوزآرگنائز کرتےتھے،مرحوم عارف مہدی حسن نےسوگواروں میں 2 بیگمات کوچھوڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کےلیےبڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کےمنیجرکےطورپربھی خدمات انجام دیتےتھے۔عارف مہدی فنکار برادری میں بھی بہت مقبول تھے۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی اور تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی جائے گی۔