35e641583fdcc3c9ca229213e470ae68 XL

اپنی باری آنے پرکرونا ویکسین لگواؤں گا۔ شاہد آفریدی

ویب ڈیسک(کراچی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں اپنی باری آنے پر ہی کرونا ویکسین لگواؤں گا۔

رپورٹ کےمطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں روسی ویکسین اسپوتنک لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس ویکسین کی دوخوراکوں کی قیمت 12 ہزار 268 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلفٹن میں واقع ساؤتھ سٹی اسپتال میں قائم ہونے والے ویکسین سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دے کر اچھا کام کیا، اب لوگ یہاں آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

انہوں نے کہا کہ اس وقت پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے، میں اپنی ایج ٹرن پر ہی ویکسین لگواؤں گا۔ سابق کپتان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور فیس ماسک ضرور پہنیں۔