coronaaa

مردان میں کورونا کے مشتبہ مریضوں میں مسلسل اضافہ ،ایک دن میں 8 اموات

ویب ڈیسک (مردان): ایم ایم سی میں ایک دن میں 8 اموات،کرونا کا ہلاکت خیز دن،انتقال کرنے والے سب مریضوں کے ٹسٹ پازیٹیو تھے،ایک روز میں انتقال کرنے والوں کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، دوسری طرف کورونا کے مشتبہ مریضوں میں مسلسل اضافہ، کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد165 ہو گئی،داخل مریضوں میں 91 کے ٹیسٹ پازیٹیو ہیں، داخل مریضوں میں 53 مشتبہ مریض شامل ہیں،جبکہ 21 کے ٹسیٹ نیگیٹیو آئے ہیں، آئی سی یو میں16مریض داخل ہیں،10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کرونا کے لیئے مختص بڈز کی تعداد 208 ہے،کرونا کیلئے مختص وارڈز میں 43 بڈز خالی ہیں.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار