.jpg

ہری پور: بائی پاس کےاطراف باڑ لگانے پرمقامی آبادیاں سراپااحتجاج

ویب ڈیسک (ہریپور)بائی پاس ہریپور کے اطراف باڑ لگانے کے خلاف متاثرہ زمینداروں کا پی کے ایچ اے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ باڑ لگانے سے شاہ مقصود سے پنیاں تک ھزاروں کنال اراضی بنجر ہوجائے گی۔

مظٓاہرین نے کہا کہ جنگلہ لگا کر قربانیاں دینے والے ہریپور کے زمینداروں سے ظلم بند کیا جائے اگر باڑ کو نہ ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور ممبران اسمبلی کی عوامی مسلہ پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے , ہم صوبائی حکومت , اکبر ایوب خان ارشد ایوب خان , کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ہریپور سے فی الفور درپیش مسلہ کے سدباب کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر ہزاروں عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف
مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

مظاہرین نے پی کے ایچ اے آفس کے باہر خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ ہری پور بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کا عمل روکا جائے۔