827844 920078 mahiraa1 updates

جنک فوڈ پسندنہیں ہے۔ادکاراہ ماہرہ خان

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ جم نہیں جاتیں اور نہ ہی انہیں جنک فوڈ پسند ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چیز آملیٹ بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنک فوڈ نہیں کھاتیں کیونکہ انہیں یہ کھاتے ہوئے مزہ نہیں آتا ۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

انہوں نے کہا کہ وہ ورزش نہیں کر سکتیں ،انہوں نے کراچی کے تمام جمز میں رجسٹریشن ضرور کروائی ہوگی لیکن وہ جمز کبھی نہیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ بھی کرنے سے پہلے نانی کے بارے میں سوچتی ہیں کہ وہ کیا سوچیں گی کیونکہ وہ ان سے بہت ڈرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ماہرہ خان فلم” قائد اعظم زندہ باد” میں دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے