Shehryar Khan Afridi 1280x720 1

مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہر یار آفریدی

ویب ڈیسک (اورکزئی): مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے چئیر مین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کی اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس، شہریار آفریدی نے کہا کہ 1948 اقوام متحدہ قراداد کے مطابق کشمیریوں کو حق راہ دے ہی دینے چائیے، اگست 2019 میں بھارتی حکومت نے 35 اے اور 370 دفعات ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی کونسل میں 5 ویٹو ممبران نے مسئلہ کشمیر کو بھول کر خاموشی اختیار کی تھی، عمران خان نے سیکیورٹی کونسل اور ہیومین رائٹس کمیشن میں مودی حکومت کی اس حرکت پر آواز اٹھائی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

عمران خان کی ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے سے اقوام عالم جاگ گئے، اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں ابزرور اور عالمی میڈیا کو حالات دیکھنے کیلئے جانے کی اجازت دی، عالمی میڈیا اور ابزرور نے 115 ممالک میں ہندوستان کے جھوٹ کو بےنقاب کیا، ہندوستان مختلف طریقوں سے بات چیت اور تجارت کرنے کی خواہش رکھتا ہے، جب تک 35اے اور 370 کے دفعات بحال نہیں ہونگے تب تک بات چیت اور تجارت ہرگز نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان کے ترجیحات میں مسئلہ کشمیر پہلے نمبر پر ہے، دیگر ممالک میں متنازعہ فیصلے حل ہوئے کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے، اب دنیا کا ہندوستان پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دباؤ ہے، بہت جلد ہندوستان اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی مرضی سے حل ہوگا۔