dead body 4549080 835x547 m

سابق قبائلی علاقہ پستہ ونی سے اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک (کوہاٹ):سابق قبائلی علاقہ پستہ ونی سے اجتماعی قبر دریافت، ریسکیو ذرائع کے مطابق قبر سے 16 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، قبر سے ملنے والی لاشیں کوئلے کے کان کنوں کی ہیں، کان کنوں کو سابق ایف آر پشاور سے سال 2011 میں اغواء کیا گیا تھا۔ لواحقین لاشیں لینے کوہاٹ پہنچ گئے، لاشیں اپنے علاقوں کو منتقل کرنے کے لیے علاقہ جموں میں کیمپ لگایا گیا ہے، لاشیں لے جانے کے لیے ن لیگ کے مرکزی راہنما امیر مقام بھی پہنچ گئے، دس سال سے لاشیں نہ ملنا اس وقت کی حکومتوں کی ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں:  میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش
مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے کہا کہ ایسے حالات تو ایتھوپیا میں بھی دیکھنے کو نہیں ملے، حکومت ذمہ دار وں کا سراغ لگا کر انہیں سزا دے، حکومت مرحومین کے لیے شہداء پیکج کا اعلان بھی کرے۔