2188618 hareemshahageheightweightfamilynetworthboyfriendwiki 1585731315

ٹک ٹاراسٹارحریم شاہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی

ویب ڈیسک (کراچی)ٹک ٹاراسٹار حریم شاہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری میں ڈیبیو کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی ویب سیریز ’راز‘ کی کامیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس سب دعا کریں کہ یہ پروجیکٹ کامیاب رہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کامیابی کیلئے مجھے بس مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

حریم شاہ نے کہا کہ اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، اگر کامیابی ملی یا ناکامی بھی ملی تو ناکامی کامیابی کی جانب قدم ہے۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ اس ویب سیریز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، وقت کی پابندی سمیت ٹیم ورک کا پتا چلا ہے۔

دوسری جانب یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

قابلِ غور بات یہ ہے کہ ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔