corona burial 696x392 3

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی صورتحال، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ثثث 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2899 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1062 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 634 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 89 ہزار 987 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 624 ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں کورونا وائرس سے اب تک 1511 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 42 ہزار 667 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا

تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایک دن میں 7 ہزار 506 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 14 لاکھ 98 ہزار 888 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مردان میں 192، سوات میں 40، ایبٹ آباد میں 51 اور کوہاٹ میں 58 نئے مریض سامنے آئے۔