crime scene

حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ۔ 1 شخص جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): پولیس اسٹیشن پہاڑی پورہ کی حدود حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئی، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ سے نیک محمد ولد لالا جان عمر 34/35 سکنہ حسین چوک جاں بحق ہوئے، مصطفے، فرید اور دلاور زخمی ہوئے ہیں، ڈیڈ باڈی اور زخمی افراد کو علاج معالجہ کے لیے مقامی لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقامی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاسیشن جج کےاغواکانوٹس،فوری اقدامات کاحکم