2169518 un 1618988853

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے بتایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے جرائم کی روک تھام کے کمیشن، خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ کمیشن مختلف معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

یکم جنوری 2022 سے پاکستان ان تینوں کمیشنوں کی رکنیت سنبھالے گا۔

پاکستان کا بیک وقت ان تینوں اہم کمیشنوں کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان عالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوئے تھے۔