Screen Shot 2021 04 21 at 3.36.07 PM

بنوں: قصائیوں کی ہڑتال،گوشت مہنگا کرنےکیلئےاحتجاجی مظاہرہ

بنوں (بنوں) قصائی اپنے مطالبے پرڈٹ گئے ، بنوں کے قصائیوں نےانتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

قصائیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جانور 100 فیصد مہنگے کئے گئے ہیں۔ گوشت کی قیمتیں مناسب ہیں جانوروں کا وزن کیا جائے ثابت ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

قصابوں نےدوٹوک الفاظ میں کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے ہمیں جوں ریٹ دیاگیاہے اس پر گوشت فروخت کرنا نقصان ہے،انتظامیہ کیساتھ 500 روپے کلو پر فیصلہ ہوا تھا لیکن اب 450 کا ریٹ مسلط کیا جا رہا ہے۔

تاجر برادری نے بھی قصائیوں کے احتجاج و ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

مظاہریننے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنران تاجروں کا بے تحاشہ جرمانے سے پرہیز کیا جائے اورلاک ڈاون میں ٹائم کا دورانیہ بڑھایا جائے اور رات دس بجے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے۔