116048444 3b262ccf d385 4b17 aedf d035f1ecdc26

کورونا طوفان نےقوم کو جھنجھوڑکررکھ دیا،نریندرمودی

ویب ڈیسک (ممبئی)بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔

ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔