25 apr kamranbangash 2

کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دیں۔کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش کی کورونا صورتحال کے حوالے سے بریفنگ، کامران بنگش نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ٹوٹل 2 لاکھ 76 ہزار 29 کاروائیاں کی گئی ہے، 83 ہزار 80 افراد کو وارننگز جاری کی گئی ہے جبکہ 1428 ایف آئی آرز درج کی گئی ہے، 10 ہزار 145 کاروباروں یونٹس پر بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت 2660 یونٹس کاروبار سیل کردئے گئے ہیں، حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر متعلقہ کاروباروں پر 79 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا

کامران بنگش نے مزید کہا کہ صوبے میں پاک فوج کو سویلین اداروں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بلا ضرورت سختی نہ کریں، کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے اقدامات اٹھانا عوامی مفاد میں کرتے ہیں، کورونا وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا کی وجہ سے 28 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

مردان سب سے زیادہ تناسب والا ضلع ہے جس میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگا لیا گیا ہے، مکمل لاک ڈاون سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پشاور، مردان، سوات، ملاکنڈ اور ہری پور شامل ہیں۔

ہیلتھ کیئر کی استعداد کو کافی حد تک بڑھایا گیا ہے اور مزید بھی بڑھایا جارہا ہے، صوبے میں ٹیسٹنگ کی یومیہ استعداد بھی بڑھایا گیا ہے، یومیہ 8 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔