910298 093936 updates

خیبرپختونخوامیں کوروناسےمزید22افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کی تیسری لہر نے اپنے پنجے پوری شدت سے گاڑنے شروع کردیے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کوروناسے مزید22افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.4 فیصد ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہےگزشتہ 7روزکے دوران مردان میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ32 فیصدریکارڈ ہوئی ۔ ​گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لکی مروت میں کوروناکی شرح بلندترین سطح 67فیصد، بونیر میں مثبت کیسز کی شرح 58فیصد،پشاور11 اورباجوڑ میں23 فیصدریکارڈ ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا
مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری

​محکمہ صحت نے مزید بتایا صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13ہزار460 ہیں،اس وقت مختلف ہسپتالوں میں1ہزار81مریض ایچ ڈی یوزمیں زیرعلاج ہیں ۔172 کورونا کے مریض مختلف ہسپتالوں کی آئی سی یوز میں اور89 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔