Strawberry Lassi

مزیداراسٹرابیری لسّی

ویب ڈیسک:دل کی شکل سے مشابہ گلاب کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اسڑابیری شگفتہ سرخ رنگت اور سر پر سبز پتوں کا تاج لیے ایک ہردلعزیز پھل ہے، جسے صحت کی ضمانت بھی کہا جاتا ہے۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بڑھانےاور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسٹرابیری میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں، جو عارضہ قلب اور کینسر جیسے کئی مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹرابیری میں پوٹاشیم اور منرلز ہوتے ہیں جو جسم کا مدافعتی نظام بہتر بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

درکار اجزاء:

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

دہی۔ ایک کپ

اسٹرابیری۔ ایک کپ

جینی۔ حسبِ ضرورت

برف۔ حسبِ منشا

ترکیب:

تمام اجزاء اور برف گرائنڈ کرکے گلاس میں ڈال کر مزیدار اسٹرابیری لسّی کا لطف اٹھائیں۔ اگر اسے پتلا کرنا ہو تو حسبِ منشا پانی بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔