download 2 35

خیبرپختونخوا: ہیلتھ ورکرزاورمعمرشہریوں کی کوروناویکسینیشن جاری

ویب ڈیسک(پشاور) صوبے میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔

محکمہ صحت گزشتہ روز 18 ہزار سے زائد طبی عملے اور شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے صوبے میں اب تک 52 ہزار 282 ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور 32 ہزار 968 کو دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ 1 لاکھ 18 ہزار 367 شہری ویکسین کی پہلی اور 36 ہزار 714 دوسری ڈوز لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی

رپورٹ کے مطابق طبی عملےاور شہریوں کو سائنو ویک ویکسین بھی دی جا رہی ہے۔اب تک 746 ہیلتھ ورکرز اور 12688 کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 7938 بزرگ شہریوں کو دی جا چکی ہے۔