hira mani 14

حرامانی کو گن پوائنٹ پرلوٹ لیا گیا

ویب ڈیسک(کراچی ) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔

اداکارہ حرا مانی بچوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں گھر پہنچی تھیں۔ جب وہ گاڑی سے نکلنے کی کوشش کرنے لگیں تو اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اداکارہ سے موبائل فون اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ڈکیتی کے بعد آسانی کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا