maxresdefault 5

پوٹیٹوچیزبالز

ویب ڈیسک :پوٹیٹوچیز بالز بنانے کی ترکیب

درکار اجزاء:
آلو۔ دو عدد (اُبلے اور میش کئے ہوئے)

چکن۔ ایک کپ (اُبلا اور ریشہ کیا ہوا)

چیز۔ ایک چوتھائی کپ (کدو کش)

وائٹ پیپر۔ آدھا چائے کا چمچ

اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

قصوری میتھی۔ دو کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (چوپڈ)

انڈہ۔ ایک عدد (پھینٹا ہوا)

بریڈ کرمبز۔ حسبِ ضرورت

تیل ۔تلنے کےلئے

ترکیب:

آلو، چکن، مکھن اور چیز کو اچھی طرح مِکس کرلیں۔ اب اس میں وائٹ پیپر، اجینو موتو، کالی مرچ، ہرا دھنیا اور میتھی شامل کریں۔ اس آمیزے کے بالز بناکر ریفریجریٹر میں تیس منٹ کےلئے رکھیں۔ پھرانڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز لگائیں اور تیل میں فرائی کرلیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔