2156069 vaccine 1616046974 840 640x480 1

ملک بھرمیں 40 سے49 سال کےافرادکی ویکسینیشن کا آغازآج سےہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 40 سے 49 سال کے افراد کی رجسٹریشن 27 اپریل 2021 سے کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  موبائل فون کی قیمتوں میں کمی، درآمدات میں 121 فیصد اضافہ

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کروانے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسی نیشن کے مقام اور تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، عجب گل وزیر

واضح رہے کہ ملک بھر میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔