144 1

شمالی وزیرستان:عید الفطرکےموقع پر144نافذ،اسلحےکی نمائش، ہوائی فائرنگ پرپابندی عائد

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان)ضلع بھرمیں گزشتہ سال موٹر،موٹرسائیکل کی ویلنگ،اسلحہ نمائش ،ہوائی فائرنگ کے پیش نظر رواں سال پابندی لگائی ہے۔

کمشنرنےعید الفطرکےموقع ہوائی فائرنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، یہ پابندی دفعہ 144کے تحت نافذ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ ،اسلحہ نمائش کے خلاف دفعہ 144 ایک ماہ تک نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ ، فائیرکریکر،اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی