666666666 2

شہروزکاشف ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےوالےپانچویں پاکستانی بن گئے

ویب ڈیسک : پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نےماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمرترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

19 سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ منگل کی صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکاونٹ کےذریعےدی علاوہ ازیں ٹیم کی جانب سے شہروز کی لوکیشن کا میپ بھی شیئر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

شہروز کاشف اس سے پہلے براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں تاہم ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

شہروز کاشف کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروز کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلندی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے۔