6666666666 2

کورونا تیسری لہر: پشاور کے ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور لیڈی ریڈںگ ہسپتال میں کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد 209 ہو گئی ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کے لئے سب سے زیادہ 517 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

ترجمان محمد عاصم آئی سی یو میں اس وقت 19 مریض زیر علاج ہیں۔عید کے ایام میں کورونا کے مریضوں کو بلا تعطل علاج مہیاء کیا گیا ہے،اس دوران کورونا کے مریضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق عید کے بعد 10 سے 20 دن اہم ہیں کورونا کے حوالے سے ایل آر ایچ ہائی الرٹ ہے۔کورونا کے مریضوں کے ممکنہ اضافے کے پیش نظر کورونا کمپلیکس اسی طرح فعال رہے گا۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کورونا صورتحال

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاورمیں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں جن میں سے86 بیڈز پر کورونا کے مریض ہیں جبکہ20 بیڈز خالی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 35 وینٹی لیٹرز ہیں،کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہےتمام وینٹی لیٹرز خالی ہیں جبکہ 23 کورونا کے مریض بپ پرہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں 204 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے137 کورونا کے مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 67 بیڈز ہسپتال میں خالی ہیں۔

انتظٓمیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 38 وینٹی لیٹرزمختص ہیں جن میں26 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ 12 وینٹی لیٹرز ہسپتال میں خالی ہیں۔