253804 7354019 updates

اداکارہ سونیا حسین کاوالدین کی قومی ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک سےمتعلق پسندیدگی کاانکشاف

ویب ڈیسک (لاہور)اداکارہ سونیا حسین نے والدین کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف کیا ہے۔

سونیا حسین حال ہی میں شعیب ملک کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو عید مصروفیات سمیت شعیب ملک کی والدین سے متعلق پسندیدگی کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔

سونیا حسین نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ وہ عام دنوں کے برعکس عید پر جلد اٹھ جاتی ہیں اور شاہی ٹکڑے بناتی ہیں۔ْ

میزبان کے سوال پر سونیا نےکہاکہ وہ ایک بہت اچھی کک ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

شعیب ملک نے بھی اداکارہ سونیا حسین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ سونیا بہت اچھی کک ہیں کیوں کہ وہ ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاچکے ہیں ۔

شعیب ملک نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ نہ صرف سونیا حسین کاہاتھ کا بناکھانا کھاچکے ہیں بلکہ ان کی پوری فیملی سے بھی مل چکے ہیں جو کہ بہت اچھی ہے۔

سونیا حسین نے بتایا کہ جب شعیب ان کے گھر آئے تو وہ ان کے والدین کو بھی حد پسندآئے، ملاقات کے دوران ان کی والدہ شعیب کو دیکھتی ہی رہیں اور سوال کیا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں؟

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر اچھے لڑکے کو دیکھ کر پہلا سوال یہی کرتی ہیں کہ یہ شادی شدہ ہے اور چونکہ ان کی والدہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں لہٰذا انہیں شعیب اور ثانیہ کی شادی کا علم نہیں تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں میسج کرکے کہا شعیب اچھا لڑکا ہے۔