news 1621661535 6774

جنت مرزا اور عمر بٹ نے منگنی کی خبروں کی تردید کردی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے خبروں کی تردید انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

جنت نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ‘ہماری منگنی نہیں ہوئی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب بھی میری منگنی ہوگی مداحوں کو ضرور بتاوں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے’۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

دوسری جانب ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی اس حوالے سے وضاحت دی اور سٹوری کے ذریعے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔