kpk 6

خیبرپختونخوا میں کرپٹومائننگ کا خواب ادھورا رہ گیا

ویب ڈیسک (پشاور) : خیبرپختونخوا میں کرپٹومائننگ کا خواب ادھورا رہ گیا ،کرپٹو کرنسی کے لئے قائم کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کا اختیار فیڈرل حکومت کے پاس ہے ، ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹومائننگ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ، مشیربرائے سائنس ایند ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش بھی استعفی دے چکے ہیں ، وقار ذکاء اور دیگر صوبائی اراکین ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا