Untitled 1 594

اساتذہ پر تشدد ایسا ہی ہے جیسے اپنے ماں باپ پر ہاتھ اٹھانا۔اکرم خان درانی

ویب ڈیسک : اپوزیشن رہنما اکرم خان درانی کی جامعات کے اساتذہ کے احتجاج میں شرکت، اکرم درانی کے مطابق میرا جامعہ پشاور سے بہت قریبی و پرانا تعلق ہے، اساتذہ پر تشدد ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے ماں باپ پر ہاتھ اٹھائے، جو استاد آرمی چیف، چیف سیکرٹری، وزیر اعلی بناتے ہیں انکی قمیض پٹھی ہوئی دیکھ کر بہت رنج ہوا ہے، وقت بدلتے رہتے ہیں اور امتحان و آزمائش بھی نہیں رہتے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کیلئے کسی کا پیغام نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزہد کہا کہ پشتون معاشرے میں لوگ مزاحمت کرتے نظر آتے ہیں، ہم کبھی بھی استاد کو انکے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، میں صوبائی اسمبلی میں اور میرا بیٹا قومی اسمبلی میں یہ معملہ اٹھائیں گے، اقتدار میں آکر اس کا بدلہ لیں گے، بوٹینکل گارڈن کے ایک ایک پتے حساب لیں گے، میں اپوزیشن کے مختلف دھڑوں کو ایک میز پر لاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا