taimur jagra

روزانہ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور) : صوبائی وزیِر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے ، کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد 270 سے بڑھا کر 1 ہزار کر رہے ہیں ، بنیادی مراکز صحت اور آر ایچ سیز سمیت تمام ہسپتالوں میں سینٹرز بنائے جا رہے ہیں ، کورونا ویکسین کی سپلائی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

صوبائی وزیِر صحت کے مطابق روزانہ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ، آئندہ 2 سے 3 ماہ میں 1 لاکھ شہریوں کو روزانہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے ، 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کے بعد کورونا پابندیاں کم ہو سکیں گی ، برطانیہ کو بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن کے بعد کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی –

مزید پڑھیں:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ میں‌کنفیوژن سپیکر آفس نے پیدا کی، شبلی فراز

اس موقعہ پر معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہر شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لے ، کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں ، ویکسین کے معمولی سنجیدہ نوعیت کے سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں ، ویکسین عالمی ادارہ صحت اور ملکی اداروں سے اجازت کے بعد لگائی جاتی ہے ، میڈیا ویکسین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کرے ، خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز