cm 4

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ سے متعلق اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ سے متعلق اجلاس، صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے پانچ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پشاور، کوہاٹ، مردان، ایبٹ آباد اور سوات میں یہ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، پراجیکٹ کے تحت مذکورہ شہروں میں میونسپل انفراسٹرکچر کوبہتر بنانے، پینے کے پانی کی فراہمی سمیت مجموعی طور پر 23 ذیلی منصوبے وضع کئے گئے ہیں، منصوبے کا تفصیلی انجنیئرنگ ڈیزائن متعلقہ فورم کو باضابطہ منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر جلد عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے زمین کے حصول سمیت تمام تر لوازمات تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں، عوامی فلاح کے اس منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر یا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی