pak corona situation

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسزکے ساتھ83افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار105 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار478ہے اور 8 لاکھ 56ہزار5 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کےمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار89، خیبرپختونخوا 4 ہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار540، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار746، پنجاب 3 لاکھ41 ہزار 390، سندھ 3 لاکھ 21 ہزار425، بلوچستان 25 ہزار476، آزاد کشمیر 19 ہزار388 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔