.jpg

بی آر ٹی پشاور کا چارسدہ روڈ فیڈرروٹ فعال کردیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کا چارسدہ روڈ فیڈر روٹ فعال کردیا گیا۔شہریوں کو ہر ممکن بہترین سفری سہولت دینگے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔فیڈر روٹس کی بدولت بی آر ٹی سروس کی رسائی شہر کے ہر علاقے تک ممکن ہے،چارسدہ روڈ کے رہائشیوں کو بہترین سفری سہولت میسر ہوگی۔ چارسدہ روڈ فیڈر روٹ کے آغاز کے بعد آر ٹی فیڈر روٹس کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ شہری بی آر ٹی سسٹم سے مستفید ہوں اور اسکا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی